آئی ایس او سے رجسٹریشن
- تفصیلات
- تر تیب عبد اللہ احمد
- مشاہدات: 4852

آپ کامیابی کی پیمائش کیسے کرتے ہیں؟ کامیابی کی پیمائش کے لیے کوالٹی ایک ایسا پیمانہ ہے جس کا انتخاب کرنا کاروباری حضرات اور گاہک دونوں پسند کرتے ہیں۔چاہے کمپنی اسے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (TQM) ٹوٹل کوالٹی کنٹرول (TQM) یا کسی اور نام سے پکارے، ان تمام منصوبوں کا مقصد کام کے مراحل، خدمات اور مصنوعات کا معیار بہتر بنانا ہے، لیکن کوالٹی ایک انتہائی قیاساتی اور مفروضہ فیصلہ بھی ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ کا کوالٹی کا تصورروزمرہ کی اشیا فراہم کرنے والے کسی اسٹور کے کلرک سے بہت مختلف ہوسکتا ہے۔