القرآن
اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھائیے

اے ہمارے پروردگار! آپ ہی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے، آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کا تختۂ مشق نہ بنائیے اور ہمارے پروردگار! ہماری مغفرت فرما دیجیے۔ (الممتحنہ: 5-4)

 

 


الحدیث
عیب بتلائے بغیر بیچنا حرام ہے

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی سے ایسا سامان بیچ دے، جس میں عیب ہو۔ ہاں مگر یہ کہ اسے بیان کر دے۔‘‘ (سنن ابن ماجہ: 163)

القرآن
عذاب سے بچنے والے

قومِ لوط پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا، سوائے لوط علیہ السلام کے گھر والوں کے جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا تھا، یہ ہماری طرف سے ایک نعمت تھی۔ جو لوگ شکر گزار ہوتے ہیں، ان کو ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔ (القمر: 35،34)

 

 


  الحدیث
ذخیرہ اندوزی ، کتنی خطر ناک؟

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص غلہ وغیرہ روک کر رکھے تاکہ وہ جب مہنگا ہوجائے، تب مسلمانوں کو فروخت کرے تو وہ گنہگار ہے، اللہ اور اس کا رسول اس سے بَری ہے۔ (کنزالعمال: 97/4)

القرآن
جنت فیملی

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہے، تو ان کی اولاد کو ہم انہی کے ساتھ شامل کردیں گے، اور ان کے عمل میں سے کسی چیز کی کمی نہیں کریں گے۔ (سورہ طور: 21)

 

 


  الحدیث
تلاش میں رہو

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کوئی آدمی اس وقت تک مر نہیں سکتا، جب تک اپنارزق نہ پورا کرے۔ اور رزق کو مؤخر نہ سمجھو۔ اللہ سے ڈرو، اے لوگو! تلاش رزق میں رہو۔حلال طریقے سے لو اور حرام کو چھوڑ دو۔ (حاکم، کنز:22/4)

القرآن
خود کو پاکیزہ نہ ٹھہرائو !

وہ (تمہارا پروردگار) تمہیں خوب جانتا ہے جب اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا، اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے، لہٰذا تم اپنے آپ کو پاکیزہ نہ ٹھہراؤ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔ ( النجم: 32)

 

 


  الحدیث
جس نے قرض معاف کیا

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی تنگدست اور پریشان حال کو ادائیگی میں مہلت دی، یا اس کو معاف کردیا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن کی مصیبت سے نجات دے گا۔‘‘ (صحیح مسلم: 180)

القرآن
بدلہ بقدرِ محنت

اور یہ کہ انسان کو خود اپنی کوشش کے سوا کسی اور چیز کا (بدلہ لینے کا) حق نہیں پہنچتا، اور یہ کہ اُس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی، پھر اُس کا بدلہ اُسے پورا پورا دیا جائے گا۔ (سورہ النجم: 41،40،39)

 

 


  الحدیث
صبح بابرکت

  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رزق کے حاصل کرنے میں دن کا شروع وقت اختیار کرو کہ دن کے شروع وقت میں برکت ہے اور کامیابی ہے۔(مجمع الزوائد: 64/4)