القرآن
غربت کی وجہ سے قتل نہ کرو
(ان سے) کہوکہ:’’آئو!میں تمہیں پڑھ کرسنائوں کہ تمہارے پروردگارنے (درحقیقت)تم پرکو ن سی باتیں حرام کی ہیں۔وہ یہ ہیںکہ اُس کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہرائو،اورماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرو اورغربت کی وجہ سے اپنے بچوں کوقتل نہ کرو۔ہم تمہیں بھی رزق دیں گے اوراُن کوبھی۔اوربے حیائی کے کاموں کے پاس نہ پھٹکو، چاہے وہ بے حیائی کھلی ہویاچھپی ہوئی،اورجس جان کواللہ نے حرمت عطا کی ہے اسے کسی برحق وجہ کے بغیر قتل نہ کرو۔لوگو! یہ وہ باتیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے تاکہ تمہیں کچھ سمجھ آئے۔(سورہ الانعام:150،آسان ترجمہ:316) ۔(سورہ الانعام:150،آسان ترجمہ:316)
الحدیث
مال ودولت: نعمت بھی، فتنہ بھی
حضرت کعب بن عیاض رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم سے سنا ،ہر امت کے لیے کوئی خاص آزمائش ہوتی ہے اور میری امت کے لیے خاص آزمائش مال ہے۔ (ترمذی شریف)