القرآن
نعمتیں رب کی

اور زمین کو اُسی نے ساری مخلوقات کے لیے بنایا ہے، اس میں میوے اور کھجور کے گابھوں والے درخت بھی ہیں اور بھوسے والا غلہ اور خوشبو دار پھول بھی۔ اب بتاؤ کہ تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ (الرحمن:13-10)

 

 


الحدیث
تقوی کا دنیاوی انعام

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:’’اگر تم کسی چیز کو تقویٰ اور خوف خدا کی وجہ سے چھوڑ دو گے، تو اللہ پاک اس سے بہتر سے نوازے گا۔‘‘ (شعب الایمان: 53/5)

القرآن
رحمن کون؟

وہ رحمن ہی ہے، جس نے قرآن کی تعلیم دی۔ اُسی نے انسان کو پیدا کیا، اُسی نے اُس کو بات واضح کرنا سکھایا۔ (الرحمن: 4-1)

 

   


  الحدیث
عیب نہ چھپائیں

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی سے سامان کی کسی ایسی بات کو چھپائے کہ وہ جان لیتا تو خریدنا چھوڑ دیتا۔‘‘ (مجمع الزوائد: 80/4)

القرآن
گناہ گاروں نہ گھبراؤ!

(اللہ تعالیٰ بہترین بدلہ عطا کرے گا) ان لوگوں کو جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں، البتہ کبھی کبھار پھسل جانے کی بات اور ہے۔ یقین رکھو تمہار اپروردگار بہت وسیع مغفرت والا ہے۔ (سورہ النجم: 32)

 

 


  الحدیث
اللہ کی ایک شرط

  آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے کہ میں دو مل کر کام کرنے والوں کے ساتھ رہتا ہوں، جب تک کوئی ایک دوسرے سے خیانت نہ کرے۔ جب خیانت کرتا ہے تو دونوں کے درمیان سے نکل جاتا ہوں۔ (ابوداؤد: 480)

القرآن
پھر دیکھ لو میرا عذاب!

قومِ عاد نے بھی جھٹلایا، پھر دیکھ لو کہ میرا عذاب اور تنبیہات کیسی تھیں؟ ہم نے ایک مسلسل نحوست کے دن میں ان پر تیز آندھی والی ہوا چھوڑ دی تھی، جو لوگوں کو اس طرح اُکھاڑ پھینک دیتی تھی جیسے وہ کھجور کے ُاکھڑے ہوئے درخت کے تنے ہوں۔ (القمر)

 

 


  الحدیث
جھکتا وزن کرو!

  حضرت سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وزن کرنے والے سے فرمایا کہ وزن کرو تو ذرا جھکتا وزن کرو۔ (کنزالعمال: 29)

القرآن
رسول کی ناقدری

اور (نوح) کو ہم نے ایک تختوں اور میخوں والی کشتی پر سوار کر دیا، جو ہماری نگرانی میں رواں دواں تھی، تاکہ اُس (پیغمبر) کا بدلہ لیا جائے، جس کی ناقدری کی گئی تھی۔ اور ہم نے اس کو عبرت کی نشانی بنا دیا، تو ہے کوئی، جو نصیحت حاصل کرے۔ (القمر)

 

 


  الحدیث
زکوٰۃ سے مال کی حفاظت

  حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زمین پر اور سمندر میں کسی کا مال برباد ہوتا ہے تو زکوٰۃ نہ دینے سے برباد ہوتا ہے۔‘‘ (ترغیب: 541/1)