ہمت، عزم اورحوصلے کا ناقابلِ یقین سفر
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 4383

ناکامی نے پے درپے پانچ بار چنگ کے چاروں شانے چت کر دیے، مگر اس نے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔ وہ استاد بننا چاہتا تھا۔ وہ دیکھتا تھا ہر شخص اس کے استاد کا احترام کرتا ہے۔ اور علم کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔ دوسری جانب ظاہری حالات اس کے لیے ہرگز ساز گار نہ تھے۔ اس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ جہاں کئی دنوں تک چولہا نہ جلتا تھا۔ یہ آٹھ بہن بھائیوں میں سے سب سے بڑا تھا۔ والدین کے کہنے پر اسکول چھوڑ کر کھیتوں میں کام کرنے لگا۔ صبح سویرے اٹھتا اور کھیتوں کی طرف چل دیتا۔ سارا دن کام کرتا۔ یہ سلسلہ چند ماہ تک چلتا رہا۔