گھڑیوں کے پٹے بیچنے والا کمپنی کا مالک کیسے بنا؟
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 4649

اس کا والد پرائمری اسکول کا ہیڈ ماسٹر تھا۔ وہ اپنے باپ کے ساتھ اسکول جایا کرتا تھا۔ استاد کا بیٹا ہونے کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ بھی اس سے پیار کرتے تھے۔ ایک دن استاد نے طلبہ سے پوچھا کہ آپ پڑھ کر کیا بنیں گے؟ ہر ایک نے مختلف عہدوں اور ملازمتوں کو اپنا مقصد اور ہدف بتلایا۔ جب اس سے پوچھا گیا تو اس کا جواب خاموشی کے سوا کچھ نہ تھا۔ لڑکوں نے بیک زبان ہو کر کہا کہ جب اس کا ابو استاد ہے تو یہ بھی استاذ بنے گا۔