اندرونی خلفشار ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے
- تفصیلات
- ترجمہ و ترتیب: انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 4254

ملک کے لیے حالاتِ جنگ سے بھی زیادہ سنگین وقت کون سا ہوتا ہے؟ جب معیشت کا پہیہ رک جاتا ہے۔ جب تجارت کا پہیہ رکتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ بس یوں سمجھو کہ ملک اس مریض کی مانند ہو جاتا ہے جو آخری سانسیں گن رہا ہو۔ ایسا کب ہوتا ہے؟ جب تاجر پریشان ہوتا ہے۔ تاجر کب الجھن کا شکار ہوتا ہے؟ جب وطن بدامنی کے کینسر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔جی ہاں! یہ سچ ہے ملک کا اندرونی خلفشار سب سے بڑی آفت ہوتا ہے۔ معاصر حالات میں وطن عزیز کا تاجر ایسے ہی کرب کا شکار ہے۔