سود سے بچنا ہے تو کچھ ظاہری نقصان تو برداشت کرنا ہو گا

شریعہ اینڈ بزنس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے تو عوام الناس آپ سے خوب متعارف ہیں، اسلامی بینکاری کے حوالے سے اپنا تعارف کروائیں کہ کس کس مالیاتی ادارے کو آپ شریعہ ایڈوائزنگ فراہم کر رہے ہیں؟مفتی منیب الرحمن میں برج بینک اور داؤد فیملی تکافل کا شریعہ ایڈوئزر اور حکومت کی ابھی جو اسٹینڈنگ کمیٹی بنی ہے اس کا ممبر بھی ہوں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

منصوبہ بندی، کوشش، صبراور امید کامیاب تجارت کی چابیاں ہیں

سعود الفضل مراکش کے ایک بلند ہمت اور جفاکش تاجرہیں۔ آپ مراکش کے بہت بڑے اور مشہورصحرائی شہر ’’عیون‘‘ کے رہائشی ہیں۔ آپ نے ٹھیکیداری اور عوامی خدمات فراہم کرنے والی مشہور کمپنی ’’سعود الفضل للمقاولات والخدمات العامہ‘‘کی داغ بیل اس وقت ڈالی جب آپ کالج میں بارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ کاروبار کے آغاز پر مختلف پریشانیوں اور چیلنجوں نے آپ کا استقبال کیا، لیکن اللہ کے فضل اور عزم وہمت کی مضبوطی سے آپ کو مثالی کامیابی ملی۔ کاروبار کی روز افزوں ترقی کے ساتھ آپ اپنے شہر کے باسیوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ہر موقع و محل کی مناسبت سے ان کی مدد اور خدمت میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

عوام غیرقانونی مضاربہ کمپنیوں سے ہوشیار رہیں

حال ہی میں مضاربہ اسکینڈل نے سر اٹھایا۔ بے شمار افراد کنگال ہو گئے اور بہت سے چہرے بے نقاب ہو ئے۔ مگر اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ اسلامی ہدایات کے مطابق سرمایہ کاری سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا۔ لوگ سمجھنے لگے کہ مضاربہ کو پیسہ تو ڈوبے گا ہی۔ ملکی سطح پر SECP کی یہ ذمہ داری ہے کہ مضاربہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کرے، ان کی نگرانی کرے۔ اگر کوئی مضاربہ کمپنی شرعی یا اخلاقی طور پر درست کام نہیں کر رہی تو اس کے خلاف اقدامات کرے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

حلال کے پھیلاو اور حرام سے بچاو کے لیے اپنا کردار ادا کریں

شریعہ اینڈ بزنس
جانور خریدنے سے ذبح اور پھر گاہک کو پہنچانے تک آپ نے کن امتیازی چیزوں کا اہتمام کیا ہے؟
مفتی محمد ذکاء اللہ
ہم جانور خریدنے کے لیے جس پارٹی سے رابطہ کرتے ہیں، وہ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ اکثر تاجر یہ جانور ادھار خریدتے ہیں، جبکہ ہم نقد خریدتے ہیں۔ نقد خریدنے سے قیمت میں بھی ذرا کمی ہو جاتی ہے۔ مگر چونکہ یہ ریٹ حکومت کی طرف سے متعین ہوتا ہے، لہذا عام طور پر ریٹ فکس ہی ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آدمی فارم سے براہ راست خریدے تو بیچ کے کمیشن وغیرہ سے جان چھوٹ جاتی اور نقد کی وجہ سے کچھ رعایت ہو کر مناسب قیمت میں جانور مل جاتا ہے۔ اگر یہ کاروبار وسیع پیمانے پر ہو تو کافی فائدہ ہو جاتا ہے، ورنہ تھوڑی مقدار میں خریدنے پر اوپر کے اخراجات کے باعث کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہو پاتا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

تھرکول ایران اور سعودی عرب کے تیل سے زیادہ قیمتی ہے

پاکستان میں جب بزنس پالیٹکس کا ذکر ہوتا ہے تو ایک نام سب سے نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے۔ ذکر کراچی چیمبر آف کامرس کا ہو، تجارتی وفود کے تبادلے کا ہو، تجارتی وفود کا ہو یا سرمایہ کاری بورڈ کا، جناب زبیر موتی والا سب جگہوں پر نمایاں ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو درد مند دل، ان تھک حوصلہ اور ہر دم جواں تڑپ عطا کی ہے۔

 

مزید پڑھیے۔۔۔

مارکیٹنگ کے نت نئے طریقوں نے کمپنی کو دنوں میں کامیاب کیا

سوال:  کون سی حکمت عملی اختیار کی جس کی وجہ سے کسٹمرز آپ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں؟ محمد عقیل میری کمپنی ’’جریر کمپنی گروپ‘‘ نے مارکیٹنگ کے لیے جو طریقہ اختیا ر کیا، وہ ایک اہم اور بالخصوص کتب فروشوں کے لیے اچھوتا طریقہ تھا۔ میں نے ایک لائحہ عمل بنایا جوعام کسٹمرز کے لیے اور بڑے پیمانے کی تجارت کے لیے موزوں تھا، اسے دو حصوں میں تقسیم کیا۔

 

مزید پڑھیے۔۔۔