کتب فروشی کاروبار بھی ہے اور قوم کی خدمت بھی
- تفصیلات
- کتابوں کے معروف سعودی تا جر محمد عقیل کی گفتگو
- مشاہدات: 4697

سوال: آپ کا تعلیمی پس منظر کیا ہے؟ محمد عقیل:میری پیدا ئش ریاض میں ہو ئی۔ سیکنڈری تک تعلیم ریاض میں ہی حاصل کی۔ سیکنڈری کے بعد ’’شاہ فہد یو نیورسٹی‘‘ کے شعبہ انجینئرنگ میں داخلہ لے کر وہاں سے ڈگری حاصل کی۔ پھر امریکا جا کر ’’جامعۃ بروکلی‘‘ سے ماسٹرز بھی کیا۔ بعد ازاں واپس ریاض لوٹ آیا۔ یہ تقریباً اُنتالیس، چالیس سال پہلے کی بات ہے۔ اس وقت علم و فن کی وہ اہمیت نہیں تھی جیسی اہمیت آج کے دور میں ہے۔ تعلیم کے بعد ملازمت اور روزگار کا مسئلہ درپیش تھا۔ اس کے لیے میں عبداللہ ابو الخیل کے انجینئرنگ کے مشاورتی دفتر سے وابستہ ہوا اور تین سال تک وہاں کام کرتا رہا۔