مقامی صنعت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا
- تفصیلات
- فرنیچر کی متعدد کمپنیوں کے مالک، فلسطینی تاجر شیخ نضال البزرہ کی گفتگو
- مشاہدات: 4189

سوال کاروبار کے فروغ کی راہ میں کیا کیا رکاوٹیں پیش آئیں؟ جواب فرنیچر سازی کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد میں نے ابھی سُکھ کا سانس نہیں لیا تھاکہ فلسطینی ’’تحریکِ انتفاضہ‘‘ شروع ہوئی۔ اسرائیل نے نابلس کی سخت ناکہ بندی کی، جس سے نابلس کا صنعتی شعبہ بھی تلپٹ ہو کر رہ گیا۔ فرنیچر سازی کا پو را شعبہ ، اُس کے مزدور، مشینری اور ورکشاپیں … سب کچھ رام اللہ ، عیزریہ اور اُردن منتقل ہوگیا۔اس تجارتی اور اقتصادی بحران کی لپیٹ میں ہمارا ادارہ بھی آیا، لیکن ہم نے نابلس میں ثابت قدم رہنے اور وہاں سے کو چ نہ کرنے اور نابلس ہی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔