بدامنی کوسیریس نہ لیا گیا توکراچی کی ا نڈسٹری بند ہو جائے گی
- تفصیلات
- سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس ایم بشیر سے شریعہ اینڈ بزنس کی گفتگو انٹرویو: عبد المنعم فائز ، انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 3812

سوال:
اپنا مختصر تعارف کروا دیں، نیز بزنس کی طرف کیسے آئے؟
جواب:
میرا تعلق میمن کمیونٹی سے ہے۔میمن کمیونٹی کی پہچان برنس سے ہی ہے۔ میرے والد گرامی جب انڈیا سے ہجرت کر کے آئے تو میرے والد اور دادا جاب کرتے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ کاروبار کی طرف آگئے۔ والد صاحب نے پراپرٹی کا کام شروع کیا۔ جب تک وہ زندہ رہے کام چلتا رہا۔