معاشی بد حالی کے باوجود اسلامی بینکوں کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے

شریعہ اینڈ بزنس:
اسلامی بینکنگ کا پاکستان میں 10 فیصدحصہ ہے۔ آپ کے خیال میں یہ قابل اطمینان ہیں؟ نیز جس طرح اس کی گروتھ (growth) ہو رہی ہیں، ہمیں قابل قدر مقدار تک پہنچنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟
مولانا ارشاد احمد اعجاز:
اس بات کا جائزہ ہم ان نکات کے ذریعے لے سکتے ہیں: پہلی بات کہ ترقی و نمو (growth)کس حد تک قابل اطمینان ہیں۔ بحیثیت اضافے کے یہ کس حد تک اچھا اور کتنا تسلی بخش ہے؟

مزید پڑھیے۔۔۔

KIMS پروفیشنل تعلیم کا مثالی ادارہ ہے

شریعہ اینڈ بزنس
آپ کا مقالہ کس معاشی ضرورت کی تکمیل کے لیے لکھا گیا؟

مولانا شیخ نعمان
مقالے کا عنوان تھا:’’ وقف :پائیدارترقی کے لیے مجوزہ طریقہ ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کا تجزیاتی مطالعہ۔‘‘ معاشیات میں اس کا تعلق ترقیاتی معاشیات سے ہے جس کا موضوع ترقی پذیر اقوام کی ترقی سے بحث کرنا ہے۔ پس منظر اس مقالے کا یہ ہے کہ اقوام عالم میں سے ترقی یافتہ ممالک نے مختلف حالات سے گزر کر ترقی کا سفر طے کیا۔ جنگ عظیم اول و دوم کے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی پذیر ہیں۔وہ کس طرح اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں؟

مزید پڑھیے۔۔۔

حکومت ٹیکس نیٹ تو بڑھائے ٹیکس بیس کو نہ چھیڑے

شریعہ اینڈ بزنس:
امپورٹر سمجھتا ہے حکومت کی طرف سے کڑی شرائط کاروباری ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ واقعی ایسا ہے؟چیمبر کا اس معاملے میں کیا کردار ہے؟
شمیم احمد فرپو:
آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت ’’مسائلستان‘‘ بنا ہوا ہے۔ چاہے امپورٹر ہو یا ایکسپورٹر، چھوٹا تاجر ہو یا بڑا، ہر ایک یکساں طور پر پریشانی سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

پیسے کی لالچ میں عزت کا سودہ گوارہ نہ کریں

شریعہ اینڈ بزنس:
سب سے پہلے آپ کا تفصیلی تعارف، خاندانی پس منظر اور تجارت میں آنے اور ترقی پانے کی روداد سننا چاہیں گے۔
شمیم احمد فرپو:
میں ایک تاجر پیشہ خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ الحمد للہ! میرے والد صاحب ایک اچھے بزنس مین تھے۔ ان کا ’’گلاس ویئر‘‘ کا کاروبار تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

مارکیٹ میں آگ لگی، زکوۃ کی برکت سے میرا کاروبار محفوظ رہا

شریعہ اینڈ بزنس کے محمد عزیز الرحمن تک پہنچنے کی دوسری بڑی وجہ آپ کاملازمت سے تجارت اور مزدوری سے مشہوری تک کا وہ سفر ہے جو ہر غریب کی آنکھوں میں امید کے دیے روشن کر دیتا ہے۔ آئیے! انہی کی زبانی وہ
کہانی سنتے ہیں۔ کہا:
’’اچھی زندگی، وسیع رزق کی خواہش کس کے دل میں نہیں ہوتی۔ بہت سے خوبصورت خواب آنکھوں میں سجا کر میں نے تجارت کی طرف قدم بڑھائے

مزید پڑھیے۔۔۔

پاکستان سب سے زیادہ چائے پینے والا ملک ہے

چوکھٹا
سرگودھا کے دوست مولانا زین العابدین نے مجھے تفصیلی تعارف کے بعد جس شخصیت کے سامنے لا بٹھایا، وہ کسی طرح بھی میرے تخیل پر پورے نہ اترتے تھے۔ وہ چائے فروش کم اور گوشہ نشین ولی اللہ زیادہ دکھائی پڑے۔ ’’الطیبات‘‘ چائے برانڈ کے مالک محمد عزیز الرحمن ممتاز خانقاہی شخصیت حضرت مولانا مفتی عصمت اللہ، خلیفہ مجاز حضرت مولانا صوفی محمد سرور مدظلہ کے حلقہ ارادت میں شامل ہیں۔ 12سال سے چائے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ملک

مزید پڑھیے۔۔۔