مشکل پیش آئے تو مسنون اعمال کا اہتمام کرتے ہیں

آپ   کی ایڈورٹائزمنٹ کیسی ہوتی ہے؟
ہماری ایڈور ٹائزمنٹ میں خاتون وغیرہ کا کوئی تصویر نہیں ہوتا۔پھر بھی اے بی سی والوں کی طرف سے ایوارڈ ملے ہیں۔ ایڈورٹائزمنٹ، کسی جاندار کی تصویر نہ ہونے کے باوجود جاذب نظر ہوتی ہے۔ اصل میں ہماری پروڈکٹ ایڈ ہوتی ہے۔ ہماری ماڈل پروڈکٹ ہے۔شنگریلا ایڈ میں پہلے پروڈکٹ ہوتی ہے بعد میں دوسری چیزیں۔ہمارا اپنا میڈیا ہاؤس ہے۔ ہمارا اپنا کری ایٹو ہاؤس ہے۔ ہمارے ہاں اپنا سافٹ ویئر اور آئی ٹی ہاؤس ہے جوان معاملات کو دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

باہمی اتحاد واتفاق نے کامیابی سے ہمکنار کیا

لوگ سمجھتے ہیںبدامنی کی وجہ سے انشورنس کے سوا چارہ نہیں؟
اگر انسان یہ سوچ لے کہ نفع اللہ کے کی طرف سے ہے ،عزت ذلت کا مالک وہی ہے تو یہ سب چیزیں بہت سطحی اور ثانوی لگنے لگتی ہیں۔یہ انشورنس اور قرض وغیرہ لینا صرف ہمارے ایمان کی کمزوری کے باعث ہے۔ اگر یقین پختہ ہو توان کی ضرورت نہیں ۔چیزوں کی انشورنس اورلون اس لیے لیا جاتا ہے کہ حفاظت رہے اور کاروبار آگے بڑھے۔ اصل محافظ اللہ تعالی ہے اور کاوربار میں ترقی دینے والا بھی وہی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

مال کمانا ہمارا مقصد نہیں،خدمت و تبلیغ پیش نظر ہے

کاروبار کی دنیا حسین خوابوں سے شروع ہوتی ، مشکل گھاٹیوں سے گزرتی اور نفع و نقصان کے نشیب و فراز دکھلاتی ہوئی مثالی کامیابی یا عبرت ناک ناکامی تک پہنچاتی ہے۔ یہاں دھوکے کا الجھاؤ ہے، سود کا سراب ہے، قرض کا پھندا ہے اور ہیرا پھیریوں کے سلسلے ہیں۔ وہ مقام بڑا ہی نازک ہے جب ایک کلمہ گو جانتے بوجھتے دنیا کی خاطر اپنے دین کا سودا گوارا کر لیتا ہے۔ وہ لمحے بڑے ہی حسرت آمیز ہیں جب انسان بزنس کے برج کھڑے کر کے

مزید پڑھیے۔۔۔

حکومت امن نہیں دے سکتی تو ٹیکس کیوں وصول کرتی ہے؟؟؟

کراچی میں تقریباً کتنے فیصد تاجر سود پر تجارت کر رہے ہیں؟‘‘ ’’ دانستہ اور جان بوجھ کر تقریباً20 سے25 فیصدتاجر …اللہ بچائے… سود پرمبنی تجارت کر رہے ہیں، جبکہ 50فیصد سے زائد تاجر انجانے میں سود ی کاروبار میں ملوث ہیں۔‘‘
’’آپ کی ایسوسی ایشن کی طرف سے کوئی ایسے پروگرام یا سیمینار ہوتے ہیں جن میں تاجروں کو سود کے بارے میں آگہی فراہم کی جائے؟‘‘

مزید پڑھیے۔۔۔

تازہ بجٹ کی سب سے بڑی خرابی سود کا پایا جانا ہے

٭… حکومت ٹیکس کی وصولی کا نظام مستحکم کرے، ہر طرح کے سود اور قرض کی آلائشں سے بچ کر معیشت کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا جا سکتا ہے
٭…اگر کوئی صارف ہم تک اپنی شکایت لے کر آتا ہے کہ فلاں تاجر نے اس کا حق نہیں دیا تو ہم انصاف ملنے تک اس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں
٭…300 سے زائد مارکیٹیں ’’آل کراچی تاجراتحاد‘‘ تنظیم سے وابستہ ہیں ٭…نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے نام پر آنسو بہانے والے بہت ہیں مگر تجارت کا نبوی طریقہ اختیار کرنے والے بہت کم

مزید پڑھیے۔۔۔

’’برڈ فلو ‘‘ کا ہوّا کھڑا کرکے فوائد سمیٹے جاتے ہیں

کراچی کے معروف ’’ایوی کلچرسٹ‘‘ جہانگیر سجادسے ’’شریعہ اینڈبزنس‘‘ کی گفتگو 
٭…نئے کاروبار میں اس وقت آئیے، جب وہ مندی پر جا رہا ہو، چڑھے ہوئے کاروبار میں ہاتھ نہ ڈالیں ٭… لہسن میں 32 قسم کا بیکٹریا ختم کرنے کی صلاحیت ہے،ہم پرندوں کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں ٭… پہلے زمانے میں کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی تھی، جدید جنگی آلات میں کبوتر بھی شامل ہے 

مزید پڑھیے۔۔۔