سونے کی قیمتیں اچانک کم ہونگیں بھر بے تحاشا بڑھیں گی (پہلی قسط)
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز، زین العابدین
- مشاہدات: 5561

''سونا'' سبھی چاہتے ہیں۔ دو طرح کے لوگ اور دو قسم کا سونا۔ کاہل لمبی تان کے ''سونا'' چاہتا ہے، جبکہ محنت کا خوگر کاروبار کی معراج پر پہنچ کر سونا جمع کرنے کا ارمان اٹھار کھتا ہے۔ ہم دوسر ی قسم کی ایک شخصیت کے سامنے بیٹھے تھے۔ جن کے خوابوں کی تعبیر حقیقت کاروپ دھار چکی تھی۔ عزم، جفاکشی، جہد مسلسل کی ایک مربوط داستان، جناب الحاج ہارون رشید چاند۔ گفتگو کا آغاز