حکومت تاجروں کو سہولیات دے،ملک دنوں میں خوشحال ہوسکتا ہے
- تفصیلات
- انٹرویو: حفیظ الرحمن ، غازی واجد
- مشاہدات: 4101

اپناتعارف کراتے ہوئے یہ بتایئے کہ آپ نے یہ کاروبار کب شروع کیا ،کن مراحل سے گزرااور ان دنوں حالات کیسے ہیں؟سب سے پہلے میں نے ایک جنرل اسٹور خریدا۔ اسے میں نے تیرہ سال تک چلایا۔ اس وقت اس کی قیمت سولہ لاکھ تھی۔تیرہ سال کے بعد53 لاکھ میں فروخت کردیا۔ امن وامان اور مین پاور نہ ہونے کی وجہ سے ،نیز بار بار کی ہڑتالوں اورآئے روز حکومتی اہلکاروں کے تنگ کرنے کی وجہ سے میں نے اسے بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔
شریعہ اینڈ بزنس:اس کے بعد آپ نے کیا کیا؟
طیب کھجور والا:بیچ میں تقریباً چھ سال تک ایکسپورٹ امپورٹ کے کچھ چھوٹے موٹے کا م کرتا رہا۔پھر ابھی تین سال ہوئے،کھجور کا کام شروع کیا ہے۔