عاریت:استعمال کے لیے چیزلینا

قواعد،آداب، مسائل
کلیم اور سلیم دونوں دوست ہیں۔ دونوں کا کپڑے کا ہو ل سیل کا کاروبار ہے۔ کلیم اپنے دوست سلیم کو فون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے ـسامان مارکیٹ لے جانے کے لئے تمہاری لوڈنگ سوزوکی چاہیے ہو گی، میری سوزوکی کام کے لئے گیراج میں کھڑی ہے۔ سلیم کہتا ہے کہ ٹھیک ہے ، آپ کو جب ضرورت ہو لے جائیے گا، آپ کی اپنی ہی گاڑی ہے۔ کلیم گاڑی لے جاتا ہے ۔ تین دن کے استعمال کے بعد سوزوکی واپس کردیتا ہے۔ سلیم گاڑی کی حالت دیکھتا ہے اور دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

سود: ایک جنگ

آج کل یہ بات زبانِ زد عام ہے کہ کاروبار میں ترقی نہیں ہو رہی، دن بدن خسارے اور نقصان کا سامنا ہے، گھریلو اخراجات پورے نہیں ہوتے، قرض پر قرض لے کر گزارہ ہو رہا ہے، سمجھ نہیں آ رہی کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اگر باریک بینی سے معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ ہمارے معاشی بحران کا سب سے بڑا سبب سود ہے۔ ہم شعوری یا لاشعوری طور پر سودی معاملے کا شکار ہو کر دنیا میں معاشی تنزلی اور آخرت کے بدترین عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

شریعت اور تجارت ساتھ ساتھ

تجارت کاجامعۃ الرشید کے تحت شائع ہونے والا یہ مجلہ دینی مسائل ومعلومات کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے عنوان سے پتا چلتا ہے کہ یہ مجلہ صرف اور صرف اسلامی تجارتی مصروفیات کو مدِنظر رکھ کر شائع کیا جاتا ہے۔ معلومات تو کسی بھی موضوع پر ہوں، مفید اور کارآمد ہی ہوتی ہیں، مگر اس مجلہ کو شائع کرنے کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ملک کے کاروباری لوگوں میں اسلام کی رو سے تجارت کرنے کو فروغ دیا جائے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

برائلرکی خریدوفرخت

پوری دنیا میں مرغیوں کے فارم موجود ہیں جن کی کھپت کا اندازہ کرنا بھی مشکل ہے۔ کیونکہ دنیا میں ہر طرز کے لوگ مرغی کا استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ خوراک کے بے شمار ذرائع موجود ہیں مگر مرغی کے مقابلے میں ہر طرح کے پروٹین مہیا کرنے والے عوامل نسبتاً زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ مرغی کا استعمال عام سطح کے افراد بھی بآسانی کر لیتے ہیں۔ اس کی وجہ مرغی کے گوشت کا سستا ہونا ہی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

اسلامی فقہ میں ضرورت کا مفہوم

ضرورت کی تعریف (علامہ شاطبی کے مطابق) ہم یہ کر سکتے ہیں کہ جو اُمور (خواہ وہ عمومی ضابطے کے لحاظ سے جائز ہوں یا عام حالات میں حرام ہوں) ان ''پانچ مصالح'' یا ان میں سے بعض کے حصول کے لیے اس قدر ضروری اور لازمی ہوں کہ ان کے فقدان کی وجہ سے ان مصالح یا ان میں سے بعض کے ضائع ہو جانے کا یقین یا ظن غالب ہو تو ایسے امور کو ''ضرورت'' قرار دیا جائے گا، نیز اس حالت (مقاصد میں سے کسی بھی مقصد کے فوت ہونے کے اندیشے کی حالت) کو ضرورت کی حالت کہا جائے گا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

عالمی تجارت کا نیا تناظر اور مارکیٹنگ مینجمنٹ

دورِ جدید میں قدرت نے بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں، مگر ساتھ ہی ہم نے کچھ زحمتوں بھی اختیار کر لیا ہے۔ ادویات کی پیداوار میں بے شمار اضافہ ہوا ہے۔ خود کار مشینوں اور جدید اقسام کی بھاری مشینوں کے استعمال سے پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے وجود سے عالمی تجارت (Global Trade) کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سرد جنگ (Cold War) کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ آج کا انسان دنیا سے بھوک اور وبائی امراض کو مٹانے کی طاقت حاصل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔