پرچون فروش اور تھوک فروش مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کر کے اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتے ہیں۔نیز بہت تھوڑے عرصے میں اپنے گاہکوں کی تعداد میں اچھا خاصااضافہ کر سکتے ہیں:
1 اپنی دکان یا اسٹور پر بھر پور توجہ دیں۔
2 دکان کی سجاوٹ پر بھر پور توجہ دیں۔

3 ممکن ہو تو عطر یا خوشبو کا استعمال کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو اگربتی جلائے رکھیں تاکہ گاہکوں کو کوئی غیر ضروری بو محسوس نہ ہو۔
4 دکان کی آرائش اس طرح کریں کہ دکان کھلی اور کشادہ محسوس ہو۔ چاروںدیواروں پر آئینہ نصب کروائیں، تاکہ دیکھنے والے کو گھٹن محسوس نہ ہو۔


اللہ زیادہ پسند کرتے ہیں… 1 اللہ عزوجل متقی سے محبت اور ’’جوان متقی‘‘ سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔ 2 اللہ عزوجلّ سخی کو پسند اور ’’فقیر سخی‘‘ کو بہت زیادہ پسند کرتا ہے۔ 3 اللہ عزوجلّ کو متواضع محبوب اور ’’مالدار متواضع‘‘ بہت زیادہ محبوب ہے۔

5 دکان کے اندر چاروں طرف مناسب روشنی کے لیے بلب اور انرجی سیورز کا استعمال کریں۔ روشنی پڑنے سے اشیا چمکدار اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں، مگر واضح رہے کہ بے تحاشا لائٹنگ کر کے گاہک کو دھوکہ دینا درست نہیں۔
6 کم و بیش ضروریات زندگی کی تمام اشیا سے اسٹور کو بھر دیں، تا کہ کسی گاہک کو اس کی مرضی کی تمام اشیا آپ کے ہاں سے مل سکیں۔ اسے ایک ایک چیز کے لیے بازاروں میں پھرنا نہ پڑے۔
7 ہمیشہ معیاری اشیافروخت کریں۔ ناقص اور گھٹیا اشیاکبھی اپنے اسٹور پر نہ رکھیں۔
8 گاہکوں سے بہت کم منافع وصول کریں۔ ٭٭٭
اصل تجارت
عبادت ایک پیشہ ہے۔ خلوت اس کی دکان ہے۔ راس المال اس کا تقویٰ ہے اور نفع اس کا جنت ہے۔ ٭٭٭
اللہ زیادہ پسند کرتے ہیں…
1 اللہ عزوجل متقی سے محبت اور ’’جوان متقی‘‘ سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے۔
2 اللہ عزوجلّ سخی کو پسند اور ’’فقیر سخی‘‘ کو بہت زیادہ پسند کرتا ہے۔
3 اللہ عزوجلّ کو متواضع محبوب اور ’’مالدار متواضع‘‘ بہت زیادہ محبوب ہے۔ ٭٭٭
اللہ زیادہ نفرت کرتے ہیں…
1۔ اللہ عزوجل فسّاق سے نفرت اور ’’بوڑھے فاسق‘‘ سے شدید نفرت کرتا ہے۔
2۔ اللہ عزوجل بخیل سے نفرت اور ’’مالدار بخیل‘‘ سے شدید نفرت کرتا ہے۔
3۔ اللہ عزوجل متکبر کو ناپسند اور ’’فقیرمتکبر‘‘ کو بہت زیادہ ناپسند کرتا ہے۔