پراپرٹی کا کاروبار پانچ بڑی خرابیاں
- تفصیلات
- مفتی محمد حسین
- مشاہدات: 8032

بچشم خود
وطن عزیز میں پراپرٹی کی خرید وفروخت میں جیسا اندھیر نگری چوپٹ راج کا سماں ہے، شاید ہی کسی اور کاروبار میں ایسا ہو۔ راقم کی تحقیق کا موضوع اسی قسم کے کاروباری معاملات ہیں۔ چنانچہ اس حوالے سے بہت سے معاملات خود کرنے اور کئی طرح کی بدعنوانیوں کو بچشم خود ملاحظہ کرنے کا موقع ملا۔جائیداد کے کاروبار میں پائی جانے والی خرابیوں کے ذکر سے پہلے سے دو ذاتی واقعات ملاحظہ فرمائیے۔