پھلوں کی خرید و فروخت
- تفصیلات
- محمد عمر عباسی فقہ المعاملات و ایم بی اے، جامعۃ الرشید، کراچی
- مشاہدات: 6272

٭٭آج کل ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پھلوں کی خرید و فروخت بہت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک اس دولت سے مالا مال ہیں اور کچھ تہی دامن، پھر اندرونِ ملک بھی کچھ علاقوں میں ان کی فراوانی ہے اور بعض جگہوں میں بہت قلت۔ چنانچہ اس فطری تقسیم کی وجہ سے مختلف علاقوں اور ممالک کے تاجر دیگر جگہوں سے اس کی خرید و فروخت پر مجبور ہیں۔