اِسلامی معیشت اور حلال و حرام کا تصور
- تفصیلات
- دستک / مولانا سجاد حسین ظفر
- مشاہدات: 8903

حلال و حرام کے دو اَساسی اُصول اِسلام میں حلال و حرام کو سمجھنے کے لیے دو چیزوں کو سمجھنا ضروری ہے:
1 حلال و حرام کا تعلق شریعت و قانون سازی کے اعتبار سے بھی اور اجر و ثواب یا گناہ و عقاب کے اعتبار سے بھی فقط اور فقط اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے۔ حلال کمانے اور حرام سے بچنے کا اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خواہش اور اللہ کی ناراضگی سے بچنے کا خوف نہ ہو۔