رفاہی ادارہ مستحقین کے لیے قرض کیسے لے؟
- تفصیلات
- دارالافتاء برائے تجارتی ومالیاتی امور
- مشاہدات: 4506

سوال 1 ہماری جماعت کاٹھیا واڑ سنی وہرا جماعت نے زکوٰۃ کی رقم سے ایک بلڈنگ خریدنی ہے جو مستحقین کو دی جائے گی، اب صورت حال یہ ہے کہ جماعت کے پاس زکوٰۃ کی رقم نہیں ہے، ہماری جماعت امریکا میں بھی ہے، ہم ان سے 20 لاکھ روپے قرض لے کر بلڈنگ خریدتے ہیں۔ یہ قرض زکوٰۃسے نہیں بلکہ فریش رقم سے ہو گا۔ بعد میں ان کو زکوٰۃ کی مد میں جمع شدہ رقم سے ادا کریں گے تو کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟