وعدۂ بیع کے اخراجات کی تلافی ممکن نہیں
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 4865

میرا نام رضوان سلیم ہے، میں نے آج سے تین ماہ پہلے امتیاز نامی شخص کے ساتھ ڈیل کی تھی جس میں، میں نے پچاس ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر امتیاز کو دیے تھے اور ڈیل یہ تھی کہ امتیاز 200 من (دھان) چاول مونجی کی قسم سوپری جو 6 ایکڑ رقبہ زمین پر لگی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ میں 200 من مونجی کا بندوبست کر دوں گا۔ اگر کچھ کمی ہوئی تو اپنے قریب واقف لوگوں سے لے کر آپ کو دے دوں گا، اس کی آپ فکر نہ کریں۔ اس فصل کا میوہ پک چکا تھا اس نے مجھے نمونہ بھی دکھایا تھا، لیکن اس کی کٹائی پر کچھ وقت (30 یا 35 دن) لگنا تھا، اور ریٹ کے بارے میں یہ طے ہوا کہ مونجی حوالگی کے وقت مارکیٹ ریٹ سے 10 فیصد کم ہی قیمت ہو گی۔ اس کا ایڈوانس 50 ہزار روپے میں دے چکا تھا۔