تشہیر بذریعہ ’’کیٹ واک‘‘ اور متبادل
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 4264

سوال: مفتی صاحب! ہمارا تعلق فیشن ڈیزائن سے ہے۔ اس میں دیگر مختلف کاموں کے ساتھ ساتھ ایک کام یہ بھی ہے کہ ہم اپنے تیار کردہ ملبوسات کی مارکیٹنگ کے Catwalk Shows ذریعے کرتے ہیں۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ ایک لڑکی (وہ فلمی اداکارہ بھی ہو سکتی ہے اور کوئی شہرت یافتہ لڑکی بھی ہو سکتی ہے۔) اس لباس کو کسی پبلک شو میں پہن کر مختلف انداز میں مجمع کے سامنے آتی ہے۔ اور اس طرح سے لوگ اس کو دیکھتے ہیں، پسند کرتے ہیں۔ اور خریداری کرتے ہیں۔ اس میں ایک بات یہ واضح کرنی ضروری ہے کہ Catwalk کروانے والی کمپنیاں الگ ہوتی ہیں۔