آپکے تجارتی مسائل کا شرعی حل
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 5372

سوال:
میرے والدکا انتقال 1999ء میں ہوا ۔ابھی ہمارے والد کی میراث ہمارے درمیان تقسیم نہیں ہوئی تھی کہ ہماری والدہ محترمہ کا انتقال 2011ء میں ہوا۔ جب میرے والد مرحوم کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنے ترکہ میں درج ذیل اشیا چھوڑیں:(1)کیش نامعلوم مقدار میں جو کہ بڑی بہن اور بھائیوں کے پاس تھا ۔ (2) ایک بنگلہ جو والدہ کے نام تھا۔ (3) چار دوکانیں جن میں سے تین دوکانیں تین بہنوں کے نام پر، ایک دوکان بڑے بھائی کے نام پر تھی۔