ادھار فروخت کی گئی چیز پر تاخیر کی وجہ سے اضافہ لینا
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 4369

سوال:
میری راشن کی دکان ہے۔ لوگ ہم سے راشن لے جاتے ہیں اور پیسے واپس کرنے میں بہت دیر لگاتے ہیں۔ اب اگر ہم پیسے ہر مہینے کے اعتبار سے لیں تو یہ سود ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسی صورت بتائیں کہ ہم اپنے مال کو جتنی دیر تک مشغول رکھتے ہیںاس پر کوئی فائد ہ لیں۔ جبکہ مقررہ تاریخوں سے کئی مہینے بلکہ سال تک گزر جاتے ہیں۔ تب جاکر لوگ پیسے واپس لاتے ہیں۔ اگر قرض نہ دیں تو لوگ بڑی مقدار میں راشن نہیں لیتے۔ مہربانی فرماکر رہنمائی کریں۔ (عبدالرشید، ماڑی پور، کراچی)